جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مفتی محمود مرکز پشاور میں دو روزہ مرکزی جنرل کونسل کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تحفظات کے باوجود 8 فروری کے انتخابات میں حصہ لے گی
انہوں نے کہا کہ ہماری چار سالہ جدوجھد کی وجہ سے بین الاقوامی ایجنڈا زمین بوس ہوا ،گزشتہ بیس سال سے ملک دشمن قوتوں نے ملک کی سلامتی کے خلاف منظم سازش کرتے ہوئے ایک جماعت پر انویسٹمنٹ کی جے یوآئی نے ملک کی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرکے قوم کوپی ڈی ایم کا پلیٹ فارم مہیا کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جے یوآئی نے چار سال مسلسل سڑکوں پر ملین مارچ کے زریعے قوم کو ملک کے خلاف سازشوں سے آگاہ کیا، ملک میں عدم استحکام اور معاشی بدحالی پیدا کرکے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنا دیا گیا۔
جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آج قوم سابقہ تحریک انصاف کی حکومت کے غیر سنجیدہ فیصلوں کی سزا بھگت رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















