Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تمام اسٹیک ہولڈرز یونیورسٹی کی نمایاں پوزیشن بحال کرنے کیلئے کام کریں، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز یونیورسٹی کی نمایاں پوزیشن بحال کرنے کیلئے معاملات بہتر بنانے کیلئے کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے 49 ویں خصوصی اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سیکرٹری، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر سینیٹ ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وائس چانسلر کی تقرری کا عمل 60 دنوں میں مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اجلاس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے باقاعدہ وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ایچ ای سی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں بے ضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنانے اور کمیٹی کی سفارشات سینیٹ کو پیش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کے سینیٹ اجلاس باقاعدگی سے نہیں ہو پا رہے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بروقت فیصلے کرنے کیلئے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کی ضرورت پر زور دیا جبکہ انہوں نے یونیورسٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز اور سینیٹ اراکین پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی کی نمایاں پوزیشن بحال کرنے کیلئے معاملات بہتر بنانے کیلئے کام کریں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں