ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کافی عرصے سے علیل اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
خالد مقبول کی والدہ کی نمازجنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی، ان کی نماز جنازہ مدنی مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 8 نزد جناح گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جبکہ بعد نماز جنازہ انہیں یسین آباد قبرستان میں سپردخاک کیا جائے۔
ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا خالد مقبول سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کے مطابق اللہ تعالی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورتمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں، ایم کیوایم پاکستان کا ایک ایک کارکن دکھ کی اس گھڑی میں ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















