رہنما پی پی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنگ نہیں کرنا چاہتی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہی پرانی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، ایک دوسرے کے اوپر الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ کیسے ہو رہا ہے ،کیوں ہو رہا ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔
انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے بعد ایسا تو ہوتا ہے، سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنا چاہیے جیسے مسلم لیگ ن کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہوئی ہے ، لیول پلیئنگ فیلڈ سے بہتری آسکتی ہے۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ افسوس20 سال پہلے والے الزام اور لہجہ مل رہا ہے لیکن پیپلز پارٹی جنگ نہیں کرنا چاہتی، ہماری کوشش ہے کہ انتخابات ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جو پروٹوکول مل رہا ہے، عوام میں تاثر ہے یہ لاڈلہ ہے لیکن سیاستدان کیلئے یہ لفظ اچھا نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مفلر پہنانے سے سیاست نہیں ہوتی بلکہ ذہن سے ہوتی ہے، جب تک ذہن کسی چیز پر نہیں مانتا تو مفلر پہنانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















