رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات میں نواز شریف کلین سوئپ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی تو ساری رسیدہ مانگی گئی آپ بھی تو دیں، انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی تھی کیونکہ انکے سہولت کار موجود تھے، جیسے جیسے سہولت کار انجام کو پہنچ رہے ہیں تو جواب دینا پڑ رہا ہے، کہا گیا کہ انکی یہ انکی ذاتی زندگی ہے، لیڈرز کی کوئی ذاتی زندگی نہیں ہوتی، چیئرمین تحریک انصاف پنکی پیرنی گوگی اور گجر کی کرپشن پر بھی مہر لگی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی ریاست مدینہ کا منصف ثاقب نثار تھا، ثاقب نثار منصف نہ ہوتا تو چیئرمین تحریک انصاف وزیراعظم نہ ہوتے سنگسار ہوتے، سیتا وائٹ سے لے کر گلالئی تک آپ نے ہر عورت کو ایک ہی نظر سے دیکھا، پیری مریدی جیسے معاملے کو بھی بدنام کیا، سیتا وائٹ اور اپنی بیٹی کے معاملے پر بات کیوں نہیں کرتے، ریاست مدینہ کے ولی کا نکاہ بھئ فاسق تھا جو دین کے مطابق نہیں انکی ذاتی خواہشات کے مطابق تھا، گوگی کو تو کوئی دس روپے ادھار نہ دے، اس کے پیچھے چیئرمین پی ٹی آئی بنی گالہ اور وزارت عظمی کی طاقت تھی۔
خاور مانیکا نے اپنی ازدواجی زندگی برباد کرنے کا ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹھہرادیا
واضح رہے کہ خاور مانیکا نے اپنی شادی شدہ زندگی میں سابق وزیر اعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی وجہ سے آنے والے بھوچال کے متعلق سب کچھ کھول کر بتا دیا۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ ہماری شادی 28 سال چلی، ہم ایک خوشگوار زندگی گزار رہے تھے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا دستہ بستا گھر برباد کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میری غیر موجودگی میں میرے منا کرنے کے باوجود بشریٰ بی بی سے ملنے آتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ شادی سے 6 ماہ پہلے بشریٰ بی بی مجھ سے علیحدہ ہو کر اپنے گھر چلی گئیں، پھر فرح گوگی نے مجھے پیغام بھیجا کہ پنکی کو طلاق دے دیں، مجھے خاموش رہنے کی ڈھمکی بھی دی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















