Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کراچی بار ایسوسی ایشن کی مینجنگ کمیٹی کا اجلاس

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر کی زیرصدارت کراچی بار ایسوسی ایشن کی مینجنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صدر عامر سلیم، محموالحسن، ممتاز مہدی ، وقار عباسی، محترمہ صبیح محمود اور دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں کراچی بار کے وفد نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بار کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے سٹی کورٹ کے قریب ریسکیو 1122 موجود رہنے کی ہدایت دی اور سٹی کورٹ ڈسپنسری میں ادویات کا بندوبست کرنے کے لیے سیکریٹری صحت کو بھی ہدایت دی۔

اجلاس میں وکلاء نے سب رجسٹرار دفاتر میں کرپشن کی شکایت کی جبکہ جسٹس(ر) مقبول باقر نے ایس ایم بی آر کو سب رجسٹرار دفاتر میں کرپشن کے خاتمے کی ہدایت دی۔

 وکلاء نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کرتے ہوئے سب رجسٹرار کی طرف سے تحائف کی صورت میں بھی رشوت طلب کرنے کی شکایت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے ایس ایم بی آر کو کہا کہ وہ کراچی بار سے اجلاس منعقد کرکے سب رجسٹرار دفاتر کی شکایت کا تدارک کروائیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں