Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیرخزانہ اور نیدرلینڈز کی سفیر کی ملاقات؛ دو طرفہ اقتصادی تعلقات کا جائزہ

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے نیدرلینڈز کی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، نیدرلینڈز کی سفیر نے آئی ایم ایف سے سٹاف سطح معاہدہ ہونے پر اور پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال میں بہتری پر مبارکباد دی۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے حکومت کی طرف سے مختلف شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی اور ڈچ فیلو شپ پر پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بڑھانے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے حکومتی عزم کا اظہار کیا گیا۔

نیدرلینڈز کی سفیر نے حکومت کی طرف سے مالی شمولیت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور مختلف شعبوں میں خواتین کی محنت کی شراکت کو بھی سراہا۔

ملاقات میں نیدرلینڈز میں آئندہ آمدہ انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ماضی میں فیلوشپ پروگرام پاکستانی طلباء کیلئے فلیگ شپ پروگراموں میں سے ایک تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

 

متعلقہ خبریں