Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام مہنگائی ، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کی چکی میں پس رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی ، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مخالفین کو جمہوریت کے آداب یاد دلا رہے ہیں جبکہ بلاول بھٹو سیاست میں دشمنی کی روایات کو بھی ختم کرنا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی ، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کی چکی میں پس رہے ہیں، جن لوگوں کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں ہے وہ بیساکھیوں کے ذریعے چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین نے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی تھی، جو لوگ عوام کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں وہ کس منہ سے دعوے کرتے ہیں کہ پنجاب سے 125 نشستوں پر کامیاب ہونگے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مولانا قوم کو بتائیں کہ اسمبلیوں سے استعفے کس کا ایجنڈا تھا؟ عرفان صدیقی کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم نہ گھر میں بیٹھنے والے ہیں نہ ملک چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں