Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو جہاز پورٹ قاسم ٹرمینل پہنچ گیا

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو جہاز پورٹ قاسم ٹرمینل پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی ایل پی جی پرائیوٹ کمپنی لمیٹڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلی بار ایل پی جی کارگو جہاز 11 ہزار میڑک ٹن ایل پی جی گیس لایا ہے، عراق کے شہر بصرہ سے 11 ہزار میٹرک ایل پی جی کارگو جہاز کراچی پورٹ قاسم پر آج لنگر ہوگیا ہے، ملک میں ایل سیز کے مسائل حل ہوتے ہی مزید 8 سے 10 ایل پی جی  کارگو جہاز منگوائے جائیں گیں۔

 ایس ایس جی ایل پی جی پرائیوٹ کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ سردی کے موسم میں ایل ہی جی کی طلب میں اضافہ دیکھا جاتا ہے، درآمد کردہ ایل پی جی ملک میں گیس کی کمی کو پورا کرے گی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں