Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ انتہائی اہم شخصیت کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

سابق سینیٹر وقار احمد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیاسی رہنما اور سابق سینیٹر وقار احمد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا جس کا باقاعدہ اعلان وہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔

سابق سینیٹر وقار احمد خان کی پریس کانفرنس کے موقع پر ان کے ہمراہ خیبر پختونخوا مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ وقار احمد خان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں