نوشہرہ سے سابق نگراں صوبائی وزیر شاہد خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خٹک نے استعفی پارٹی کے اندر اختلافات کی بنیاد پر دیا جبکہ انہوں نے 2 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی کو واپس کردیے۔

شاہد خٹک نے کہا کہ پارٹی سے اختلاف کی بنیاد پر مستعفی ہوا ہوں، اے این پی میں 14 سال خدمت کی لیکن ان کو میری خدمت راس نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کے مقابلے میں ہر انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کیا، اے این پی نے ان کو پرویز خٹک اور ان کے بیٹے کے مقابلے میں 2 صوبائی اسمبلی کی ٹکٹس دیے تھے جو انہوں نے استعفیٰ کے ساتھ واپس کر دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ آنے والے الیکشن میں آزاد حثیت سے یا کسی پارٹی کے پلیٹ فارم حصہ لیں۔
واضح رہے کہ پشاور سے پہلے ہی 2 مضبوط امیدوار جے یو آئی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















