ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میرا دشمن مجھ پر 1 روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق سینیئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے الیکشن دفتر کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی جماعت نے یہ نہیں کہا ہوگا کہ ووٹ لینے کے بعد ہم کام نہیں کریں گے، اگر اتنے سالوں میں کئے گئے انتخابی وعدے سچ ہوتے تو پاکستان کے یہ حالات نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں یہ شہر کراچی دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرتے شہروں میں شامل تھا، آج انسانوں کے رہنے کی بدترین جگہوں میں دنیا میں آخری 4 نمبر پر آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں میں پینے کا پانی آتا نہیں سیوریج کا پانی جاتا نہیں، کیا ہسپتال کیا سڑکوں کی بات کروں سب کی حالت غیر ہے، پڑوسی چاند پر پہنچ گیا اور کراچی کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر مر جاتا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلاول بھٹو پورے پاکستان میں جلسے کر کے کہتے ہیں کہ ہمیں وزیر اعظم بناؤ، دوسروں کو سلیکٹڈ کہتے ہیں خود اپنی سی وی لیکر گھوم رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں کھڑے ہو کر تقریر کریں گے کیا کہیں گے کہ ہم لاہور کو کراچی جیسا بنائیں گے، کیا سیالکوٹ میں جا کر کہیں گے کہ اس شہر کو لاڑکانہ جیسا بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے دورے نظامت میں اس شہر پر 300 ارب خرچ ہوئے، میرا دشمن 1 روپے کی کرپشن کا الزام مجھ پر نہیں لگا سکتا، شہر میں سسٹم چل رہے ہیں رشوت عروج پر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















