مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق سینیٹر وقار احمد اور خیبر پختونخوا کے پارٹی صدرانجینئر امیر مقام سے ملاقات کی۔
سابق سینیٹروقار احمد اور امیر مقام نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پرشہباز شریف کومبارکباد دی۔
ملاقات میں رہنمائوں نے ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر سابق سینیٹر وقاراحمد نے سولہ ماہ کے دوران وزیراعظم کے طور پرشہباز شریف کی پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوششوں کو سراہا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا معاشی خود انحصاری کے لئے سیاسی استحکام اور قومی کاوش درکار ہے، مہنگائی سے عوام کونجات دلانا اولین چیلنج ہے، پاکستان اورعوام کو معاشی بدحالی سے نجات دلانا قومی ایجنڈا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہمیشہ قوم کےاعتماد اور توقعات پرپورا اتری ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کے معاشی مفادات کا تقاضا ہے کہ سیاسی استحکام سے بحرانوں کا مقابلہ کیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















