Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان حکومت نے فلسطینی طلبہ کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری اٹھالی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے بولان میڈیکل کالج میں زیرتعلیم 11 فسطینی طلبہ کے تعلیمی اخراجات اور کفالت کی ذمہ داری اٹھالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ میرعلی مردان خان ڈومکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین سے تعلق رکھنے والے 11 طالبعلم بی ایم سی میں زیرتعلیم ہیں حکومت بی ایم سی میں زیرتعلیم فلسطینی طالبعلموں کےمکمل تعلیمی اخراجات اٹھائےگی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایم سی میں 8 طالبعلموں کا تعلق غزہ اور 3 کا فلسطین سے ہے بی ایم سی میں زیرتعلیم طالبعلموں میں ایک طالبہ بھی شامل ہے۔

 نگراں وزیراعلیٰ میرعلی مردان خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ تمام زیرِتعلیم فلسطینی طلبہ کے خاندان جنگ زدہ علاقوں میں ہیں طالبعلم اپنےخاندان سے رابطہ نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات اور پریشانی کا شکار تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں