Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کچھ لوگ آج بھی 9 مئی والا ماحول بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ آج بھی 9 مئی والا ماحول بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین ہونے کے باوجود ناانصافی پر مبنی روایات ملک کو چلا رہی ہیں، آئین پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستان حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بیرونی دباؤ پر نظام انصاف پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ 16 ماہ کی حکومت کا حصہ نہ بنتے تو اداروں اور عوام کے درمیان تصادم کا خطرہ تھا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کو آج بھی طعنہ زنی کا سلسلہ جاری ہے، انتقام میں اندھے لوگ نواز شریف کو طعنے دے رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک بچانے کے لیے 16 ماہ کی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا، فیصلہ اس لیے کیا کہ عوام اور اداروں کے مابین خلیج کم ہو۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف نے لڑائی کی بجائے امن اور مذاکرات کا راستہ اپنایا، تمام سازشوں کی جڑیں عدل کے نظام سے پھوٹتی ہیں، ناانصافی پر مبنی روایات نے ملک کو کھوکھلا کردیا۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کھا جانا کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی زندگی کا معاملہ ہے، بیرونی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے ایک شخص نے بغاوت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک قانون ہے مگر طبقے دو ہیں، عدت پر مذہب اور پاکستان کا قانون بہت واضح ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں