پیپلز پارٹی کو سیاسی میدان میں بڑی کامیابی مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی معروف سماجی شخصیت اورنگزیب وڑائچ نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران اورنگزیب وڑائچ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، فریال تالپور نے اورنگزیب وڑائچ کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔
فریال تالپور نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بیانیہ نفرت و تقسیم کی سیاست کا خاتمہ اور متحد پاکستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بیانیہ پاکستان بھر کی عوام خصوصاً نوجوانوں کے دل کی آواز ہے۔ پاکستان کے عوام آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















