Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر محفوظ بنایا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر محفوظ بنایا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے مری میں پارٹی ورکرز سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے مری کا حق ہے، موقع ملا تو مری کی تقدیر بدل دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اصل میں اس مٹی کا بیٹا ہے، نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر محفوظ بنایا، 4 سال میاں صاحب کو ملک سے باہر رہنا پڑا۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوا زشریف نے بھی مری میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مری میرا دوسرا گھر ہے، کارکنوں سے مخاطب ہوکرخوشی محسوس ہورہی ہے، مری کی عوام سے رشتہ قائم ہے اور مزید مضبوط ہو رہا ہے، مری کے اردگرد ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع ہونا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ سیاست کے لیے جھوٹ بولیں گے تو کیا کریں گے، جھوٹ بول کرشاید آپ کو حکومت مل جائے گی آگے کیا ملے گا، قوم کو دھوکا دیں اور توقع کریں کہ اللہ معاف کردے گا ایسا نہیں ہوسکتا، جھوٹ بول کر ووٹ مانگو اور کچھ نہ کرو۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ ملک ک واس حال تک کس نے پہنچایا، یہ سوچنے والی باتیں ہیں، ان لوگوں نے ملک کے ساتھ بہت ظلم کیا، بغل میں چھری اور منہ میں رام رام، ان کا یہ کردار تھا، مجھے اور مریم کو جیل میں رکھنا تھا، الیکشن میں دھاندلی کر کے اسے لانا تھا، 2017 میں ملک پر تلواروں اور کلہاڑیوں سے وارکیا گیا، ہمارے دور کے بعد جو دور آیا اس نے ملک کا کلچر خراب کردیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں