Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو ان کے دورے کے دوران ملک میں آفات کے حوالے سے تیاریوں، بحالی کے کام اور کوپ 28 کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیرِ اعظم نے سینٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والے افسران، نوجوانوں اور ماہرین سے گفتگو بھی کی۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آفات سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تیار ہے، لائحہ عمل میں قدرتی آفات سے دو ماہ پہلے کی پیش گوئی اور اس کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے حکمت عملی شامل ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے ذیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہمیں گلیشیئرز میں کمی سیلاب برفانی تودوں لینڈ سلائڈنگ جنگلی آگ اور دیگر خطرات کا سامنا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ڈی ایم اے تمام معلومات صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی فراہم کرتی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی قدرتی آفات کے مضر اثرات کو کم کرنے کیلئے مسلسل تعاون جاری رکھتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے اور آپریشن سینٹر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سینٹر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے دنیا بھر بشمول پاکستانی ماہرین کی تحقیق سے استفادہ حاصل کیا جائے، کاپ 28 میں پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے ساتھ ساتھ دنیا کو اپنے تجربے سے بھی آگاہ کرے گا، این ڈی ایم اے صوبائی اداروں کے ساتھ تعاون سے ان کی استعداد کار بڑھانے میں مدد کرے۔

نگران وفاقی وزراء جلیل عباس جیلانی، ڈاکٹر شمشاد اختر اور متعلقہ حکام بھی بریفنگ میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں