وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کے ساتھ میٹنگ، اہم منصوبوں اور اسپیشل اکنامک زونز پر بات چیت کی۔
ملاقات میں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو 100 بلین ڈالر تک بڑھانے کا وژن دیا ہے، ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل سیکٹرز کے لئے الگ الگ ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز بنائی گئی ہیں، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل پاکستان کے سب بڑے برآمد کنندگان پرمشتمل ہوگی، نان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل پاکستان کے سب سے مشہور ایس ایم ایز پر مشتمل ہوگی، ایکسپرٹ کونسل میں پاکستان کے سرفہرست صنعتی گروپوں کے سی ای اوز شامل ہوں گے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ کونسلز سفارشات فراہم کریں گی اور برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات تجویز کریں گی، کاروباری شعبے کی نمائندگی کرنے والا یہ وفد تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے چین میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کرے گا۔
وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ چین میں ٹاپ 25 صنعتوں کے ساتھ روڈ شو کا منصوبہ اور سرمایہ کاری میں ایکسپرٹ کونسل کا قیام کیا، شمالی اقتصادی زون کے تشکیل کی بات کی؛ ارمچی کو پاکستان سے جوڑنے پر متفق ہیں، خاص طور پر لاہور اور کراچی میں ایس ای سیز پر توجہ دی جائے گی، نجی شعبے کے تعاون سے پاک چین راہداری کو اگلے مرحلے میں کامیاب بنائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















