Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئین پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستان حادثے کا شکار ہو سکتا ہے، جاوید لطیف

جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آئین پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستان حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین ہونے کے باوجود ناانصافی پر مبنی روایات ملک کو چلا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 16 ماہ کی حکومت کا حصہ نہ بنتے تو اداروں اور عوام کے درمیان تصادم کا خطرہ تھا،آئین پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستان حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ آج بیرونی دباؤ پر نظام انصاف پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، نواز شریف کو آج بھی طعنہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔ نواز شریف نے ملک بچانے کے لیے 16 ماہ کی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ اس لیے کیا کہ عوام اور اداروں کے مابین خلیج کم ہو۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے لڑائی کی بجائے امن اور مذاکرات کا راستہ اپنایا، تمام سازشوں کی جڑیں عدل کے نظام سے پھوٹتی ہیں۔ پاکستان میں ایک قانون ہے مگر طبقے دو ہیں، عدت پر مذہب اور پاکستان کا قانون بہت واضح ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو انصاف ملتا ہے تو بیلنس کرنے کے لیے مجرم کو رعایت دینے کی بات ہو رہی ہے۔  کیا عدل بیلنس کرنے کی بنیاد پر ہوتا ہے؟ کہا گیا 2018 میں آپ کو باہر رکھا گیا 2024 میں کسی اور کو باہر رکھا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر اور رہنما ن لیگ جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ اداروں سے گزارش ہے صاف شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔ 9 مئی والے کرداروں کو پاکستانی قوم کے سامنے لانا چاہیے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں