Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے موزوں خطہ ہے،مردان ڈومکی

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے موزوں خطہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے جمہوریہ ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے، تجارتی حجم کے بڑھنے سے دونوں ممالک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں ترکی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کی خواہش کا احترام کرتے ہیں، بلوچستان عالمی سرمایہ کاری کے لئے موزوں خطہ ہے، بلوچستان میں معیاری تعلیم کے فروغ میں ترکیہ تعلیمی اداروں کی خدمات قابل ستائش ہے۔

جمہوریہ ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے کہا کہ بلوچستان کے طالب علموں کو مزید اسکالر شپس دیں گے، پاکستان کے دس اعلٰی معیار کے تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں، ان تعلیمی اداروں میں 13 ہزار بچے زیر تعلیم ہیں، بلوچستان میں ثقافت و سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں