Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر نسیم میمن کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ نتائج میں ہیرپھیر اور مالی بےضابطگیوں پر انکوائری کمیٹی شکیل دے دی گئی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی 14روز میں رپورٹ کر کے سفارشات پیش کرے گی۔

 انکوائری کمیٹی کےچیئرمین چیف منسٹرانسپکشن ٹیم ہوں گے جب کہ اسپیشل سیکرٹری خزانہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن انکوائری ٹیم میں شامل ہیں۔

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر نسیم میمن کو عہدے سے ہٹا کر لاڑکانہ بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ چیئرمین لاڑکانہ بورڈ سکندر علی میرجت انسپکٹرا ٓف انسٹی ٹیوشن تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ 20جولائی 2023 کو انٹر بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کے عہدے کی میعاد سے قبل سبک دوش ہونے پر لاڑکانہ بورڈ کے نسیم میمن کو انٹر بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں