Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قرض کا بوجھ کم کرنے کیلیے کام کیا جا رہا ہے، نگراں وزیر خزانہ

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ قرض کا بوجھ کم کرنے کیلیے کام کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پائیدار ترقی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ نگراں حکومت نے مشکلات کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ بروقت اسٹاف لیول معاہدہ کیا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ٹیکس آمدنی کا تین چوتھائی حصہ قرض کے سود کی ادائیگی پر لگ جاتا ہے ، قرض کا بوجھ کم کرنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتی کمپنیوں کے نقصانات پانچ سو ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں،چین کے ساتھ 2.4 ارب ڈالر کا قرض موخر کروایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا،  رواں مالی سال شرح نمو 2.5 فیصد رہے گی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان پر قرضوں اور سود ادائیگیوں کا بوجھ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، قرض کا بوجھ کم کرنے کیلیے کام کیا جا رہا ہے ، ملک کے معاشی مسائل خود کفالت سے حل کیے جائیں گے اور برآمدات کو بڑھایا جائے گا۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا مزید کہنا تھا کہ منافع بخش حکومتی کمپنیوں کو اسٹاک مارکیٹ پر لسٹ کروایا جائے گا اور ان کی انتظؓام کاری نجی شعبے کے حوالے کی جائے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں