سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سرپرائز اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے چارسدہ کے اسپتال میں طبی معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کیلئے جو ماحول بنایا گیا، یہ فری اینڈ فیئر نہیں ہے۔ ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ماحول میں اگر انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔ نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا ہے تو انتخابات کی کوئی ضرورت نہیں۔ بہتر ہے کہ انوار الحق کاکڑ کی طرح نواز شریف کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















