Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں نوکری کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

سعودی عرب میں نوکری کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کے معاملے پرمزید پیشرفت ہوئی ہے اور اب فنی مہارت کی تربیت اور ٹیسٹ پاکستان میں ہی ہوگا، پاس کرنے پرفوری ویزہ ملے گا۔

سعودی عرب نے 23 پیشہ وارانہ مہارتوں کیلئے پاکستان میں تربیتی مراکز کا جال بچھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں فنی مہارت کے جدید مراکز کی تعداد 26 سے بڑھا کر 123 کی جائے گی۔

نئے تربیتی مراکزنیوٹیک کے اشتراک سے چاروں صوبوں کے چھوٹے بڑے شہروں میں کھولے جائیں گے، تربیتی مراکز کی تعداد میں اضافے سے ہرسال 6 لاکھ ہنر مند اپنے ملک میں تربیت مکمل کر سکیں گے۔

سعودی ورک ویزہ تربیتی کورس اورسعودی ٹیسٹنگ کمپنی ”تاکامول“کے ٹیسٹ سے مشروط ہوگا، ٹیسٹنگ کمپنی”تاکامول“سے پاکستان میں تربیتی مرکز کے قیام سے متعلق معاملات بھی طے پاگئے ہیں۔

تاکامول کی ٹیم تربیتی مرکز کے قیام کیلئے دسمبر میں پاکستان کا دورہ بھی کرے گی، پاکستانی لیبر کے اسکلز ویری فکیشن پروگرام اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے تحت ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں