Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میونسپل کمیٹی کے وارڈ 22پر بلدیاتی ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل

الیکشن کمیشن نے میونسپل کمیٹی کے وارڈ 22پر بلدیاتی ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

لیکشن کمیشن کی جانب سے وارڈ 22 کی ضمنی الیکشن میں بیلٹ پیپر اور بوکس کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن میں ٹوٹل چار امیدوار مدمقابل ہونگے جن میں ایک ٹی ایل پی جبکہ تین آزاد حیثیت میں مقابلہ کرینگے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وارڈ نمبر 22پر ٹوٹل ووٹرز کی تعداد3082 ہے جن میں 1638میل جبکہ 1444فیمیل ووٹرز شامل ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4 ہے جن میں دو میل جبکہ دو فیمیل پولنگ اسٹیشن شامل ہیں، مقرر تاریخ کے بعد فارم جمع کرانے پر ٹی ایل پی امیدوار نے پی پی امیدوار کے خلاف ہائی کورٹ لاڑکانہ میں درخواست دائر کی تھی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ہائی کورٹ لاڑکانہ میں درخواست دائر ہونے کے بعد عدالت نے 5نومبر کو پولنگ روکنے کا حکم دیا تھا، ہائی کورٹ لاڑکانہ نے ٹی ایل پی کے امیدوار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے فارم رد کیا تھا۔

متعلقہ خبریں