پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی امیر محمد خان حسن خیلی کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر محمد خان حسن خیلی حلقہ پی پی 89 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ پولیس نے انہیں لاہور سے گرفتار کیا ہے۔
امیر محمد خان کے خلاف تھانہ کلور کوٹ میں مقدمات درج ہیں۔
اس کے علاوہ امیر محمد خان حسن خیلی پر روڈ بلاک کرنے ڈیرہ پر ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج تھا۔



















