Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کا ایک اور میگا منصوبہ مکمل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور کا ایک اور میگا منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر نے کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کا دورہ کیا۔

اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کو رواں ہفتے کھول دیا جائے گا، منصوبے کے تحت1.1کلو میٹر کے دو فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ہیں، اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کی تعمیر کے دوران ایک درخت بھی نہیں کاٹا گیا، اکبر چوک، شوک چوک، جناح ہسپتال ،ماڈل ٹاون لنک روڈ،کچا چیل روڈ،پیکو روڈ اور مادرملت سمیت 10 مقامات پر پروٹیکٹیڈ یوٹرن بنائے گئے ہیں، کالج روڈ، پیکو روڈ کے اطراف میں ٹریفک کا دیرینہ مسلہ حل ہو جائے گا۔

وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر نے پی ایچ اے کو منصوبے کے اطراف اضافی ٹیمیں لگانے اور جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔

 وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر نے کمشنر و ڈی جی کے ہمراہ تمام یو ٹرنز پر ٹریفک روانی کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، ایل ڈی اے، پی ایچ اے، نیسپاک اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں