خسارے میں چلنے والے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے مالیاتی خدمات کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
نجکاری کمیشن کے مطابق مالیاتی خدمات کے معاہدے،فنانشل سروسز ایگریمنٹ پر دستخط ہوئے، ارنسٹ اینڈ ینگ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کیلئے10 نومبر کوبورڈ میٹنگ نے منظوری دی تھی۔
فنانشل ایڈوائزر پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے لیے قانونی اور تکنیکی امور کا زمہ دار ہوگا، ادارے کی تنظیم نو اور منصفانہ قیمت کے تعین کی زمہ داری بھی فنانشل ایڈوائزر پر ہوگی۔
وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے فنانشل ایڈوائزر کو عمل میں شامل تمام اداروں کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود یہ نجکاری کامیابی سے انجام پائے گی۔



















