نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے دو روزہ دورے کیلئے کویت پہنچ گئے ہیں۔
کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان کے کویت میں سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلی سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ کویت.
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے دو روزہ دورے کیلئے کویت پہنچ گئے ہیں.
کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا.
اس موقع پر پاکستان کے… pic.twitter.com/1c3nTKRfwT
— Prime Minister's Office (@PakPMO) November 28, 2023
دورے کے دوران وزیرِ اعظم ولی عہد کویت عزت مآب شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم عزت مآب شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔
نگران وزیرِ اعظم کا دورہ کویت دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا جس میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔



















