الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کل کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آج حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری کا امکان ہے جبکہ ملک بھر کی حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں اور اعتراضات کا کام مکمل کر لیا ہے، آئندہ عام انتخابات نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہوں گے۔
ای سی پی نے ملک بھر کے حلقوں پر ایک ہزار تین سو چوبیس اعتراضات سُنے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان میں عام انتخابات کے لیے آٹھ فروری 2024 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔



















