قومی اسمبلی کی سات سیٹوں پر ن لیگی اُمیدواروں نے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی سات نشستوں کیلئے 28 ن لیگی امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹکٹ حصول کے لیے درخواست دائر نہیں کرائی؛ این اے 51 مری کے لیے 11 امیدوار، این اے 52 کے لیے ایک امیدوار، این اے 53 کے لیے 4 امیدوار، این اے 54 سے ایک امیدوار، این اے 55 سے پانچ، این اے 56 سے تین جبکہ این اے 57 سے تین امیدواروں نے درخواست جمع کرائیں۔



















