Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا مستقبل اب صرف نواز شریف روشن کر سکتے ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل اب صرف نواز شریف روشن کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یوتھ اور وومن ونگ کا اجلاس ہوا جس میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی۔

مریم نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نوجوانوں اور خواتین کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے، نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر پاکستان نوجوان اور خواتین کی ترقی کا سفر شروع کریں گے، نوجوانوں اور خواتین کی ہر سطح پر نمائندگی بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور خواتین کی معاشی ترقی، روزگار اور ہنر مند بنانے کے لئے تاریخی پیکج دیں گے، تعلیم صحت اور کھیل کے شعبوں میں مواقع دیں گے، اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے وسائل فراہم کریں گے، نوجوانوں کا مستقبل صرف نواز شریف روشن کر سکتا ہے، خواتین کے لئے معاشرے میں یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائیں گے، خواتین اور نوجوانوں کے لئے تعلیم صحت اور روزگار کے تین نکات پر پالیسی بنائیں گے، سٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو امپاور کر کے پاکستان کو امپاور کریں گے، نوجوان اور خواتین کو ہنر مند بنائیں گے، انتخابی مہم میں نوجوان اور خواتین مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر یوتھ اور وومن ونگز کے عہدے داروں اور کارکنوں نے مسلسل حوصلہ افزائی پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

 

متعلقہ خبریں