Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کل کرے گا

 ‏الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کل کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں اور اعتراضات کا کام مکمل کرلیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے کل حتمی حلقہ بندیوں کے نوٹفیکشنز کی منظوری دی جائے گی۔

 حکام الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے حلقوں پر 1 ہزار 3 سو 24 اعتراضات سُنے جن میں پنجاب سے 672،سندھ 228،خیبرپختونخوا 293،بلوچستان 124 جبکہ اسلام آباد سے 7 اعتراضات سنے۔

متعلقہ خبریں