دوسابق ایم این ایز اور سابق صوبائی وزیر نے جہانگیر ترین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین سے سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دُلا، سابق ایم این اے غلام محمد لالی اور سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ محمد انور نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرور خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے۔
دوسابق ایم این ایز اور سابق صوبائی وزیر نے جہانگیر ترین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
اس کے علاوہ جہانگیرترین نے تینوں رہنماؤں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔



















