Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اورگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلت کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.5 فیصد اضافہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں 3.82 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ماہ نومبر میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 9 سو 62 روپے 17 پیسے تھی۔

متعلقہ خبریں