نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی سمیع سعید کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں انٹیگریٹڈ انرجی پلاننگ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
جاری کردی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ منصوبے سے ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی، آئی ای پی وزارت منصوبہ بندی کا ایک پائیدار، کم لاگت توانائی کے شعبے کی ترقی کا ایک مؤثر منصوبہ ہے، منصوبہ ملک کی اسٹریٹجک، سماجی اقتصادی ضروریات اور توانائی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، آئی ای پی منصوبے کے تحت ایک انرجی پلاننگ اینڈ ریسورس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
اجلاس میں انرجی سیکٹر کے حکام نے نگراں وزیر منصوبہ بندی کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی، شائع کردہ مختلف پالیسی رپورٹس کی بھی جامع بریفنگ دی گئی۔
پاکستان انرجی ڈیمانڈ 2021-30، پاکستان انرجی آؤٹ لک رپورٹ 2021-30، پاکستان نیچرل گیس پالیسی کا تجزیہ پر بھی بریفنگ دی گئی، ملک میں بڑے پیمانے پر سولر آئی پی پیز ، پاکستان انرجی ڈیمانڈ فورکاسٹ 2021-30 پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ رپورٹ کا مقصد بنیادی توانائی کی طلب کی پیش گوئی کی شدید ضرورت کو حل کرنا اور توانائی کے تمام ذرائع کے لیے مستقبل کی طلب فراہم کرنا ہے۔



















