Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر نے ماہ نومبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا

ایف بی آر نے ماہ نومبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ماہ نومبر میں اب تک 736 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، ایف بی آر نے ماہ نومبر میں سب سے زیادہ ریفنڈز بھی جاری کئے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے ماہ نومبر میں سب سے زیادہ ریفنڈز بھی جاری کئے، گزشتہ سال نومبر کے مقابلے ٹیکس محصولات میں 38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ماہ نومبر کے ٹیکس محصولات رات 12 بجے تک جمع ہوں گے۔

ایف بی آر کی کمشنرز کو ہدایت سامنے آگئیں

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے کمشنرز کو ہدایت کی کہ ایف بی آر افسران سمیت نان فائلرز کو نوٹس جاری کئے جائیں، نوٹس ایسے نان فائلرز کو جاری کئے جائیں جنہوں نے مقررہ مدت میں ریٹرن جمع نہیں کرائے۔

 

متعلقہ خبریں