نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ دوبئی کی ایکسپوسٹی میں منعقدہ اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) کے کل سے شروع ہونے والے ہائے لیول سیگمینٹ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے
نگران وزیراعظم یکم اور دو دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں 2 دسمبر کو نیشنل اسٹیٹمنٹ دیں گے۔
کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ،نگران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کوپ 28 میں شرکت کر رہے ہیں۔



















