الیکشن کمیشن نے نگران کابینہ ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کرانے پر سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو مراسلہ بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مراسلے میں لکھا کہ وفاقئ وزیر اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ اور وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر ایوی ایشن ایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین خان نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی، کابینہ کے متعقلہ ممبران سے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر کے جمع کرائی جائیں۔



















