مسلم لیگ (ن) کو سیاسی میدان میں بڑی کامیابی مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے دونوں سابق ایم پی ایز کی ملاقات ہوئی۔
رانا ثناءاللہ ، سردار عبدالغفار ڈوگر، عرفان ڈوگر اور سلیم انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
شہباز شریف نے سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کو مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہا اور پارٹی میں شمولیت پر مبارک دی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کی آمد سے پاکستان اور عوام کی خدمت کا سفر تیز ہوگا۔



















