Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی سی پی کا اِسلام آباد میں اپنا جدید ہیڈ کوارٹر بنانے کا اعادہ

کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی نے کمپٹیشن کمِشن آف پاکستان (سی سی پی) کے بِلڈنگ پلان کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

 یوٹیلیٹی چارجز اور مُلازمین کے اِخراجات میں دِن بدِن اضافہ ہو رہا ہے۔ نئی عمارت کی تعمیر سے سی سی پی کو اپنے موجودہ بجٹ میں ہی دُوسرے شہروں میں اپنے آپریشنز کے پھیلاؤ کا موقع مِلے گا۔

سال 2018 میں سی ڈی اے نے اِسلام آباد کے سیکٹر جی10/4 میں سی سی پی بلڈنگ کے لئے ساڑھے پانچ کنال کے پلاٹ مُختص کئے تھے۔ لیکن سی سی پی بِلڈنگ پلان مُختلف وجوہات و رکاوٹوں کی وجہ سے پِچھلے دو سال سے تاخیر کا شکار رہا۔

مجوزہ بِلڈنگ کا ڈیزائن مُستقبل کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ مجوزہ بِلڈنگ میں سماعت کا کمرہ، انفارمیشن ریسورس سینٹر اور خواتین کے لئے ڈے کئیر سینٹر جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔

سی سی پی کی موجودہ مینجمنٹ کی پوری توجہ کمیشن کو درپیش چیلنجز کے حل کی جانب ہے، جس میں زیرِاِلتوا عدالتی مُقدمات کا حل، عائد کئے گئے جُرمانوں کی وصولی اور کاروبار کے لئے برابری کے مواقع فراہم کرنے جیسے چیلنجز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں