حج پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ 2024 میں حج کرنے والے پاکستانیوں کو رومنگ انٹرنیٹ پیکجز کے ساتھ مفت موبائل سم کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین عازمین کو عبایہ بھی دیا جائے گا جس کی پشت پر پاکستانی جھنڈا بنا ہوا ہوگا، اس کے علاوہ سب کو 13 کلو کے سوٹ کیس دیئے جائیں گے۔
نگراں وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ حج لاگت میں تقریباً 100,000 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس میں مزید 50,000 روپے کی کمی کی جائے گی۔



















