Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسد قیصر کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری

اسد قیصر کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی کے تحصیل صدر نقیب اللہ خان کو 9 مئی کے بعد بھی گرفتار کیا گیا تھا، ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

تاہم دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں رہائی مل گئی تھی، پولیس نے انہیں رہائی کے ڈیڑھ ماہ بعد دوبارہ گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

 

 

دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کو جیل سے رہائی کے بعد ایک اور مقدمے میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں