Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی پی پی نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کردیا

استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند پارٹی کے طور پر آئی پی پی پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پررد عمل دیتے ہوئے کہا ہے امید ہے الیکشن کمیشن ان انتخابات پرفوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں کالعدم قراردے گا۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مرشد کے شوہر کی جگہ اب بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی تعینات ہوگئے، پراسس کے بغیر بطور چیئرمین تقرری پارٹی منشور، جمہوری روایات کے برعکس ہے، پی ٹی آئی کے برائےنام انٹراپارٹی الیکشن ناقابل تسلیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرزاور متبادل امیدواروں کے بغیر الیکشن جمہوری اقدار سے انکار ہے، جمہوریت کا درس دینے والوں نے خود ہی جمہوریت کے تاثر کو ختم کردیا، مذکورہ انتخابات پارٹی کے آئین سے متصادم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کی آئینی وقانونی حیثیت نہیں، خواہشات کےتابع نتائج کسی طرح بھی طرح تسلیم نہیں کئے جاسکتے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ امید ہے ای سی پی فوری نوٹس لیتے ہوئے کالعدم قرار دے گا، جمہوریت پسند پارٹی کے طور پر آئی پی پی ان نتائج کو مسترد کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں