Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات؛ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی گفتگو

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بل اینڈمیلینڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چئیرمین بل گیٹس سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی بل اینڈمیلینڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چئیرمین بل گیٹس سے دبئی میں کوپ28 کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

ملاات میں پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کیلئے کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیوکے انسداد کیلئے جاری مہم سے آگاہ کیا اورکہا کہ پولیووائرس کے خاتمہ کیلئے پاکستان کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔

 انوار الحق کاکڑ نے ملک بھر میں بچوں کو پولیو ویکسین کی فراہمی اور ویکسین تک رسائی میں اضافہ کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں بل اینڈمیلینڈا گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے بچوں میں غذائیت کی کمی ، مالیاتی شمولیت اور تخفیف غربت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ معاونت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فاونڈیشن کی جانب سے معاونت کو سراہا اور پاکستان میں سٹیم ایجوکیشن، آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی آگاہی وہنگامی آپریشنز اورزرعی ویلیوچینز میں قومی استعداد میں بہتری کیلئے کام کرنے کے ضمن میں فائونڈیشن کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ خبریں