Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آلودہ ترین شہروں کی لسٹ میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا

آلودہ ترین شہروں کی لسٹ میں لاہور دوسرے نمبر پر ریکارڈ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 333 ریکارڈ کی گئی۔

برکی روڑ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 510، مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 387، عامر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 221، کوٹ لکھپت ،لاہور میں اے کیو آئی 187، پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں ایئر کوالٹی انڈکس 167 ریکارڈ کیا گیا۔

ٹاؤن ہال لاہور میں اے کیو آئی 222 جبکہ شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی پر اے کیو آئی 154 ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں