Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کی ایم کیو ایم کو ملاقات کی دعوت

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کے تحفظات اور شکایات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کو کل ملاقات اور مذاکرات کے لیے دعوت دے دی۔

ملاقات کیلئے ایم کیو ایم کا وفد اسلام آباد جائے گا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو حلقہ بندیوں اور صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے حوالے سے تحفظات ہیں، چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں صوبائی الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کا امکان ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور دیگر شامل ہونگے۔

متعلقہ خبریں