Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کے ساتھ ہمارا تعلق سماجی ہونا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ ہمارا تعلق سماجی ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علماء اسلام کی 1919 میں بنیاد رکھی گئی تھی ، برصغیر کی آزادی کے لیے لڑی جانے والی قربانیوں کی 100 سالہ تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فرقہ واریت کو ہوا نہیں دی ، ہم نے سیاست کی ہے اور مذہبی دینی شناخت کو زندہ رکھا ہے، جمیعت علماء کے ساتھ برصغیر کے تمام ممالک کے علماء شامل تھے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ عوام کے ساتھ ہمارا تعلق سماجی ہونا چاہیے ، ہم نے اختلافات میں نرمی کو فروغ دینا ہے شدت کو نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار ملتا ہے تو صاحب اقتدار ہو کر ملک کے ہر شہری کے حق کا تحفظ کریں گے جبکہ اگر آپ میں مذہبی، نسلی تعصب ہو تو آپ طاقت ملنے پر انصاف کرنے کی بجائے حق تلفی کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمیعت علما اسلام کی تاسیس کسی ایک مسلک کے علماء نے نہیں کی تھی، ہم نے ان رویوں کو اپنایا جس میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے سکھ، عیسائی اور ہندو کا بھی مجھ پر حق ہے ، وطن عزیز میں یا دنیا میں اسلام کے خلاف کوئی فتنہ کھڑا ہوتا ہے تو جمعیت علماء اسلام اس کے خلاف کھڑی ہوگی۔

متعلقہ خبریں