یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک پیج پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر، ای سی پی، چیف جسٹس کی یقین دہانی کے بعد الیکشن ملتوی ہونےکا امکان نہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، پیپلزپارٹی کامؤقف ہے اپنے منشور کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک پیج پر ہیں، کوئٹہ جلسے کے بعد اختلاف کا تاثر زائل ہوگیا، پی پی کو بیک فٹ پر لےجانے سے فرق نہیں پڑتا وہ فرنٹ فٹ پرہی کھیلےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو معروضی حالات کے مطابق اپنے بیان دے رہےہیں، پیپلزپارٹی سندھ میں پہلے سے زیادہ مؤثر اور مضبوط ہو کر ابھرےگی۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ تاثر ختم ہونا چاہیےکہ کوئی فیورٹ ہے کیونکہ الیکشن شفاف ہونے چاہئیں، ہر جماعت اپنے منشور کے مطابق الیکشن میں حصہ لےگی۔



















